مدحت مصطفی ﷺ
Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwaliمیرے آقاﷺ کا ہی در ہے جہاں ہر دکھ کی دوا ملے
جہاں پہ ہر اک کو قبول اس کی ہر دعا ملے
دنیا میں گر کوئی تھک گیا ہے کھا کھا کے ٹھوکریں
مرے مصطفیﷺ کے در پہ آئے، یہاں ہر مرض کی شفا ملے
میرے آقا تو کریم ہیں ، روؤف و رحیم ہیں سب کے لئے
ایسا کبھی ہوا نہ کہ وہ کسی سے خفا ملے
زندگی میں تو سبھی چاہت کے طلبگار ہوتے ہیں مگر
اُن کے جیسی کہیں سے اور نہ کسی سے وفا ملے
جان لیتے ہیں وہ تو مرادیں دل کی
در پر انہی کے جاؤ ، وہاں سب کچھ مانگے سوا ملے
میرے مصطفی ﷺ کی محبت ، دراصل ہے خدا کی محبت کاشف
خوش اُن کو ہی کر، گر چاہتا ہے کہ رب کی رضا ملے
More Islamic Poetry






