مدینہ شہر ہے یارو سہارا غم کے ماروں کا
Poet: مالک خان سیال By: Malik Khan Sial, Jhangمدینہ شہر ہے یارو سہارا غم کے ماروں کا
ملا جب سے سہارا یہ، بھرم ٹوٹا سہاروں کا
وضو کے پانی کو گرنے نہ دیں ایسے صحابہ تھے
نبیؐ سے عشق تو دیکھو نبیؐ کے جاں نثاروں کا
صدیق کبھی فاروق یا عثمان ہوتے تھے
نہیں ٹوٹا کبھی دائرہ نبیؐ کے پہریداروں کا
بدر ہو، احد ہو، خندق یا کوئی اور غزوہ ہو
علی سردار ہے دیکھو نبیؐ کے شہ سواروں کا
نبیؐ کی آنکھ کے تارے، چمکتے وہ ستارے ہیں
صدیق سے علی تک ہے، مقام برابر چاروں کا
اسی شمع سے لے کے لَو جلاتے ہیں سبھی شمعیں
نبیؐ ہے آسرا مالک جہاں کے غمگساروں کا
More Islamic Poetry






