مسلمانو سنبھل جاؤ سنبھل جانے کا وقت آیا
Poet: مفتی فضل غفور By: ایاز, Karachiمسلمانو سنبھل جاؤ سنبھل جانے کا وقت آیا
بہت سوئے ہو تم اب ہوش میں آنے کا وقت آیا
جلا ڈالی تھی تم نے کشتیاں اندلس کے ساحل پر
مسلماں پھر تیری تاریخ دہرانے کا وقت آیا
جہاں سے تین سو تیرہ چلے تھے تم مسلمانو
انہی ماضی کی راہوں پر پلٹ جانے کا وقت آیا
تپش سورج سے لو اور بجلیاں آسمان سے چھینو
عدو کے آشیاں پر آگ برسانے کا وقت آیا
سنو روضہ اطہر سے کیا آواز آتی ہے
مسلمان میری حرمت پہ کٹ جانے کا وقت آیا
اسلام کی آبرو باقی رہی تو تم بھی ہو
وگرنہ پھر غلامی میں الجھ جانے کا وقت آیا
اٹھو مایوسیوں کی زندگی سے موت بہتر ہے
ابھی مر کر حیاتِ جاویداں پانے کا وقت آیا۔
More Islamic Poetry






