میں مرتا نہیں صرف یہی ایک وجہ ہے
Poet: محمد حمزہ سعید بھٹی By: محمد حمزہ سعید بھٹی, Gujranwalaمیں مرتا نہیں صرف یہی ایک وجہ ہے
میری روح چاہتی ہے دیدار محمد
مرشد نے مجھ میں جو چراغ جلایا
وہ اب چراغ چاہتا ہے دیدار محمد
مجھے میرے مرشد نے یہ ہی سکھایا
تیرا مرنا اور جینا ہے دربار محمد
دل کی لگن آپ ہی کی طرف ہے
دل کی دل لگی بھی ہے دربار محمد
کامیابی کی اب ایک ہی وجہ ہے
میری قسمت چاہتی ہے دیدار محمد
دعا یہ ہے میری اے میرے اللّٰہ
قسمت میں لکھ دے دیدار محمد
More Islamic Poetry






