چہرے سے یہ حجاب ہٹایا نہ جائے گا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

چہرے سے یہ حجاب ہٹایا نہ جائے گا
کٹ جائے سر بھلے یہ جھکایا نہ جائے گا

آ جائیں لاکھ سامنے دشمن کے قافلے
اس قوم کا وجود مٹایا نہ جائے گا

ظلم و ستم کی آندھیاں چلتی رہیں مگر
یہ دین کا چراغ بجھایا نہ جائے گا

Rate it:
Views: 882
16 Feb, 2022