کیا جانے کس خمار میں کس جوش میں گرا

PoetQateel Shifai Submitted byhassan
Text size
Kya Jane Kis Khumar Mein Kis Josh Mein

کیا جانے کس خمار میں کس جوش میں گرا
وہ پھل شجر سے جو مری آغوش میں گرا

کچھ دائرے سے بن گئے سطح خیال پر
جب کوئی پھول ساغر مے نوش میں گرا

باقی رہی نہ پھر وہ سنہری لکیر بھی
تارا جو ٹوٹ کر شب خاموش میں گرا

اڑتا رہا تو چاند سے یارا نہ تھا مرا
گھائل ہوا تو وادی گل پوش میں گرا

بے آبرو نہ تھی کوئی لغزش مری قتیلؔ
میں جب گرا جہاں بھی گرا ہوش میں گرا

 

More Qateel Shifai Poetry

Copied