ہوئی سرکار دوعالم کی جب جلوہ گری
Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriہوئی سرکار دوعالم کی جب جلوہ گری
مٹ گئی دنیا سے پھر تاریکیاں کیسے سبھی
غرق پورے ہو چکے تھے مشرکانہ رسموں میں
روح جو توحید کی ان کے دلوں میں پھونک دی
حیثیت نسواں کچلتی چیختی تھی منتظر
لاڈلے آقا نے لوٹائی کھوئی پاگیزگی
قتل کے در پہ بھی رہتے تھے سدا جو آپ کے
جاں نچھاور کر فدائی بن گئے سارے وہی
قلب ایماں سے منور ہو چلے تو پا سکے
مستعد پھر خود کو رکھيں ہمیشہ ہر گھڑی
لڑکیوں کو زندہ ہی در گور کرنا رسم تھی
حال بدلے تب برائی چھوڑ بیٹھے دائمی
جیتنا ناصر دلوں کو کب سہل رہتا مگر
پیار کے برتاؤ سے کٹر کی بھی سختی ٹوٹی
More Islamic Poetry






