✕
Poetry
Famous Poets
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
More Poets
Poetry Categories
Love Poetry
Sad Poetry
Friendship Poetry
Islamic Poetry
Punjabi Poetry
More Categories
Poetry SMS
Poetry Images
Tags
Poetry Videos
Featured Poets
Post your Poetry
News
Business
Mobile
Articles
Islam
Names
Health
Shop
More
WOMEN
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Directory
Photos
Business & Finance
Education News
Add Poetry
Home
LOVE POETRY
SAD POETRY
FAMOUS POETS
POETRY IMAGES
POETRY VIDEOS
NEWS
ARTICLES
MORE ON POETRY
Home
Urdu Poetry
Featured Poets
Muhammad Kamran Shehzad
Search
Add Poetry
Poetries by Muhammad Kamran Shehzad
Mery Joty To Hain Porany Sy
کیا ملے گا انہیں چرانے سے
میرے جوتے تو ہیں پرانے سے
تم کو شوگر کہیں نہ ہو جائے
صبر کے میٹھے پھل کو کھانے سے
سر میں خشکی کے ساتھ جوئیں ہیں
مجھ کو لگتا ہے سر کھجانے سے
گر نہ نیت بھرے جو آدم کی
پیٹ بھرتا نہیں ہے کھانے سے
بےسرے گانے والے سن سن کر
کجھلی ہوتی ہے گنگنانے سے
لوڈ شیڈنگ کے ان اندھیروں میں
ملنے آؤ کسی بہانے سے
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Tum Nihany Ki Baat Krty Ho
کچھ نہ کھانے کی بات کرتے ہو
دل دکھانے کی بات کرتے ہو
ہم نے اس ملک کو بچانا ہے
تم خزانے کی بات کرتے ہو
میں تو دل کا مریض ہوں پہلے
مجھ سے تھانےکی بات کرتے ہو
ہوگی مہنگائی اور بھی زیادہ
دل جلانےکی بات کرتے ہو
میں تو منہ بھی کبھی کبھی دھوؤں
تم نہانے کی بات کرتے ہو
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Gadhay Sy Do Gunna
اس کی بھولی صورت پر نہ جانا تم
میرے دل کا چور بہت ہی گھنا ہے
چھوٹی موٹی پھینٹی سے نہ مانے گا
یارو ڈھیٹ گدھے سے بھی دوگنا ہے
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Ik Gunjay Sy Many Pocha
اک گنجے سے میں نے پوچھا
تیری جیب میں کنگھا ہو گا
اوکھے لہجے میں وہ بولا
اپنی راہ لے چنگا ہو گا
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Zulmi Begam
اسے ناچ تگنی کا کوئی نچاؤ
مجھے ظلمی بیگم کے شر سے بچاؤ
میرے سر کو زخموں سے چھلنی کیا ہے
مجھے لا دوا درد لا کر دیا ہے
میری خستہ حالی پہ اب ترس کھاؤ
مجھے ظلمی بیگم کے شر سے بچاؤ
میری جیب میں ایک دھیلا نہ چھوڑے
مجھے گیلا کپڑا سمجھ کر نچوڑے
ذرا اس کی بڑھکوں پہ قدغن لگاؤ
مجھے ظلمی بیگم کے شر سے بچاؤ
صبح شام روزانہ جھاڑو لگاؤں
میںدفتر سے گھر آ کے کھانا پکاؤں
ارےیار جی کوئی نسخہ بتاؤ
مجھے ظلمی بیگم کے شر سے بچاؤ
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
نیب نے
آنکھ جس کو بھی دکھائی نیب نے
نیند راتوں کی اڑائی نیب نے
عیش بھی تھا کیش بھی تھا کیا کہوں
خواہ مخواہ ہی ٹانگ اڑائی نیب نے
اگلے پچھلے سارے کھاتے کھل گئے
لے لی واپس پائی پائی نیب نے
اس کا پتا پانی پانی کر دیا
جس کی فائل بھی اٹھائی نیب نے
جسم سارا چیختا ہے رات بھر
اس طرح سے کی دھنائی نیب نے
ایک بھی شہزاد باہر نہ رہا
میرے پکڑے سارے بھائی نیب نے
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Misstack Begam
ج بھولے سے ہوئی مس ٹیک بیگم
مجھ پے کافی ہے یہ جوتی ایک بیگم
آج تھانہ اور تھانے دار دیکھا
آج ہی سے ہو گیا ہوں نیک بیگم
میرے آگے اک حسینہ کار میں تھی
مجھ کو کرنا ہی تھا اوور ٹیک بیگم
میں اکیلا اور تیرے چار بھائی
مجھ کو رہتا ہے انہی کا سیک بیگم
ذائقہ تم میں نہ تیرے ہاتھ میں ہے
کون کھائے گا یہ پھیکا کیک بیگم
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Juraboon Ki Khushboo
مجھے مار دے نہ جرابوں کی خوشبو
سونگھا دو خدارا گلابوں کی خو شبو
جونہی ماں کے ہاتھوں میں ڈنڈا میں دیکھوں
میرے دل کو بھائے کتابوں کی خوشبولگاؤ نہ مجھ سے ذرا سا چکھا دو
مجھے آ رہی ہے کبابوں کی خوشبو
تیرا پیٹ اب تو گٹر بن کیا ہے
تیرے گھر سے آئے جلابوں کی خوشبو
تیری بھینگی آنکھوں نے جب سے پلائی
بھلا بیٹھا میں تو شرابوں کی خوشبو
دلی آرزو ہے تو کر میری دعوت
میں بھولا نہیں تیرے کھانوں کی خوشبو
Muhammad Kamran
Copy
Sas Aur Sali
جب تلک گھر میں ساس اور سالی رہے
میرے مولا میری جیب خالی ر ہے
گھر میں فاقے رہیں روتے کاکے رہیں
روز پکتا پلاؤ خیالی رہے
بولے سالی کبھی تو کبھی ساس جی
ہوتی ہر دم میرے گھر قوالی رہے
گالیاں سنتے سنتے یہ حالت ہوئی
رات دن لب پہ میرے بھی گالی رہے
لاکھ لوشن کریمیں لگائے مگر
سالی میری ہے کالی سو کالی رہے
muhammad Kamran Shehzad
Copy
Barishon Ky Mosam Main
بارشوں کے موسم میں تیری یاد آتی ہے
دل سے ہوک اٹھتی ہے آنکھ بھیگ جاتی ہے
پھول میرے آنگن کے بن کھلے ہی مرجھائے
پھر بھی دل کے آنگن سے خوشبو تیری آتی ہے
میرے دل کی بستی میں ایک پگلی روزانہ
بیٹھ کے چوراہے پر بانسری بجاتی ہے
ساتھی کوئی کالج کا جب بھی مجھ سے ملتا ہے
حال بھول جاتا ہے یاد ماضی آتی ہے
کون یاد رکھتا ہے یار بیتے لمحوں کو
آنکھ سے جو اوجھل ہو چیز بھول جاتی ہے
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Chehra
چہرہ جو بھی کتاب سا ہو گا
پڑھنا اس کو ثواب سا ہو گا
جس کسی نے وفا کا نام لیا
شخص وہ بھی سراب سا ہو گا
باتیں میری سوال سی ہوں گی
لہجہ اس کا جواب سا ہو گا
اب محبت کسی سے مت کرنا
حال ورنہ خراب سا ہوگا
muhammad kamran Shehzad
Copy
Zindgi Tere Naam Krty Hain
زندگی تیرے نام کرتے ہیں
یوں کہانی تمام کرتے ہیں
خوشبو سانسوں میں گھلتی جاتی ہے
جب بھی تم سے کلام کرتے ہیں
آپ ہیں بےوفا مگر پھر بھی
آپ کا احترام کرتے ہیں
تجھ سے ملنے کے واسطے جاناں
روز ہی اہتمام کرتے ہیں
یاد تجھ کو او بےوفا میرے
صبح کرتے ہیں شام کرتے ہیں
تجھ کو شہزاد سوچتے رہنا
رات دن یہی کام کرتے ہیں
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
اس کی شہزاد جھیل آنکھوں میں
چاند تارے اُداس دیکھے ہیں
غم کے مارے اُداس دیکھے ہیں
اِک پرندے کی موت پر یارو
سب نظارے اُداس دیکھے ہیں
ایک تتلی کو جب چھوا میں نے
پھول سارے اُداس دیکھے ہیں
کس کو کچا گھڑا ہے لے ڈوبا
پھر کنارے اُداس دیکھے ہیں
اُس کی شہزاد جھیل آنکھوں میں
خواب سارے اُداس دیکھے ہیں
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
چبھتا ہے
دوریوں کا خیال چبھتا ہے
دل میں حرفِ ملال چبھتا ہے
کل تھا ٹھنڈک وہ میری آنکھوں کی
آج تیرا جمال چبھتا ہے
دن کو تنہائیاں ڈسیں پل پل
شب کو دکھ کا ہلال چبھتا ہے
میں رہوں تیری یاد سے غافل
دل کو یہی خیال چبھتا ہے
موت دینا عروج میں مولا
مجھ کو وقتِ زوال چبھتا ہے
اتنا عادی ہوا ہوں فرقت کا
خواب میں بھی وصال چبھتا ہے
Muhammad Kamran Shehzad
Copy
Load More
Famous Poets
Mirza Ghalib
Allama Iqbal
Ahmed Faraz
Amjad Islam Amjad
Wasi Shah
Parveen Shakir
Faiz Ahmed Faiz
Munir Niazi
Jaun Elia
Gulzar
Tahzeeb Hafi
Ali Zaryoun
View More Poets