سلامیہ

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta
Salamiya

کیا صبر کی مثال ہیں نواسہ رسول
فرزند باکمال ہیں نواسہ رسول

اس غنچئہ بہار کو آندھی تھی لے گئی
مہکے گلوں کی ڈال ہیں نواسہ رسول

شہدائے کربلا نئ تاریخ لکھ گئے
سنہری ماہ و سال ہیں نواسہ رسول

پانی کی بوند بوند کو ترسے تھے ہر گھڑی
اک شبنمی خیال ہیں نواسہ رسول

جن کا حسن دیکھ کے گہنا گیا تھا چاند
وہ حسن با کمال ہیں نواسہ رسول

Rate it:
Views: 1303
28 Jan, 2014