آقا مرے تو ہر لمحے یاد ہی آئے ہیں

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

آقا مرے تو ہر لمحے یاد ہی آئے ہیں
آنکھوں میں مدینے کے جو خواب سجائے ہیں

محفل یہ سجائی ہے میلاد منایا ہے
مدحت میں نبی کے نغمے آج سنائے ہیں

کافر کو کبھی کافر کہہ کر نہ پکارا تھا
پیغام محبت کا آقا مرے لائے ہیں

نعتیں میں جو لکھتا ہوں آقا کی ہی مدحت میں
خوابوں میں خیالوں میں ہروقت وہ چھائے ہیں

شہزاد محبت رکھتے ہیں جو نبی سے وہ
دیوانے ہیں آقا کے گھر اپنے بلائے ہیں

Rate it:
Views: 1266
27 Mar, 2021