آمد مصطفی صلی الله مر حبا
Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین , karachi آمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خبر ہو گئی
ہر راہ تیرگی میں سحر ہو گئی
دریچےنور کے کھل گئے ہر طرف
زندگی نور کا اک سفر ہو گئی
نوری جلوؤں کی برسات ہے کیا حسیں
آج ساری فضا ہی قمر ہوگئی
پھول کھل کھل گئے اس راہ پر سدا
میرے آقا کی جو رہ گزر ہوگئی
آپ آے جہاں سارا سنور گیا
اوج انسانیت معتبر ہو گئی
دولت دو جہاں مل گئی ہے اسے
مییرے آقا کی جس پر نظر ہو گئی
مل گئی آپ کی جو گدائی مجھے
وہ رشک شاہ میری قدر ہو گئی
نام آقا تھا جس جس دعا میں مری
وہ دعا ہی سدا با اثر ہو گئی
ہوں بھکاری محمد کے در کا معین
شاہوں سی زند گی یہ بسر ہوگئی
More Islamic Poetry






