Add Poetry

آنسو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, M.Asghar

کسی کی یاد میں نکل آئے ہمارے آنسو
ہم نے چکھے تو لگے بڑے کھارے آنسو

وقت رخصت جو اس نے پوچھا رونے کا سبب
کہا یہ تو بہہ رہے ہیں خوشی کے مارے آنسو

رات بھر تیری یاد نے مجھے سونے نہ دیا
اب خاک نکلیں گے یہ نیند کے مارے آنسو

جب سے پینے لگا ہوں تیری آنکھوں کے جام
تب سے بیٹھے رہتے ہیں آنکھ کنارے آنسو

یہ اپنی ہمت تھی کہ اس بھنور سے نکل آئے
ورنہ ہمیں لے ڈوبتے اس کے دو دھارے آنسو

Rate it:
Views: 602
12 Feb, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets