Add Poetry

آگ بہتے ہوئے پانی میں لگانے آئی

Poet: انجم رہبر By: John, Islamabad
Aag Bahte Hue Pani Mein Laganay Aayi

آگ بہتے ہوئے پانی میں لگانے آئی
تیرے خط آج میں دریا میں بہانے آئی

پھر تری یاد نئے خواب دکھانے آئی
چاندنی جھیل کے پانی میں نہانے آئی

دن سہیلی کی طرح ساتھ رہا آنگن میں
رات دشمن کی طرح جان جلانے آئی

میں نے بھی دیکھ لیا آج اسے غیر کے ساتھ
اب کہیں جا کے مری عقل ٹھکانے آئی

زندگی تو کسی رہزن کی طرح تھی انجمؔ
موت رہبر کی طرح راہ دکھانے آئی

Rate it:
Views: 528
05 Apr, 2021
More Anjum Rehbar Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets