ابابیلیں
Poet: ام بلال ریاض By: Um e Bilal, Riyadhفرنگ کے ہاتھ میں ھیں کیا اب مسلمانوں کی تقدیریں
ڈھونڈتے ھیں جو اپنی زندگی کے لیے ان سے تدبیریں
جو خود اندھیروں میں ھیں وہ تمھیں راستہ کیا بتائیں گے
ان اندھیروں سے تمھیں کیا ملیں گی اپنے لیئے قندیلیں
وہ تمھیں بچائیں گے کیا جو خود طاغوت کی قید میں ھیں
خود ان کے پاوں میں پڑی ھیں کئی ذلتوں کی زنجیریں
سانپ کو دودھ پلانے سے زہر کبھی ختم ھوتا نہیں
کیا اسکو پالنے کیلیےکھول رکھی ھیں تم نے آستینیں
جنھیں اپنی قوت واسباب پر نہیں رب پر بھروسہ ھوتا ھے
رب انکی مدد کیلئے بھیجتا ھے کبھی فرشتے کبھی ابابیلیں
More Islamic Poetry






