Add Poetry

اٹھو میرے وطن کے باسیو وقت گراں آیا

Poet: RANA ASHFAQ QAISER By: RANA ASHFAQ QAISER, alluwali/mianwali

اٹھو میرے وطن کے باسیو وقت گراں آیا
ہماری خواہشوں خشیوں کا قاتل حکمراں آیا
اٹھو بے رحم استحسال کے مارو اٹھو
اٹھو اے مصلحت کوشی کے بیمارو اٹھو
اٹھو اے بے حسی کے اب گنہگارو اٹھو
ہے کیسے سازشوں کا ہم پہ بحر بیکراں آیا
اٹھو میرے وطن باسیو وقت گراں آیا
ہماری خواہشوں خشیوں کا قاتل حکمراں آیا
جدھر دیکھو ہے استبداد کی ہم پر فراوانی
ہوئ قصہ پارینہ یہاں طرز مسلمانی
فقط غیروں کی مرضی سے یہاں قائم ہے سلطانی
اٹھو کہ آندھیوں کی زد میں اپنا آشیاں آیا
اٹھو میرے وطن کے باسیو وقت گراں آیا
ہماری خواہشوں خشیؤں کا قاتل حکماں آیا
گرانی سے یہاں جمہور کا جینا ہوا دوبھر
دوا کے منتطر دیکھے ہیں بیماروں بھرے بستر
جدھر دیکھو تباہی کے لگے ہیں جا بجا منطر
ہے ارض پاک پر دیکھو قیا مت کا سماں آیا
اٹھو میرے وطن کے باسیو وقت گراں آیا
ہماری خواہشوں خشیوں کا قاتل حکمراں آیا
یہ دیکھو قتل و غارت نے یہاں اودھم مچایا ہے
یہ دیکھو طلم و دہشت نے یہاں ڈیرا لگایا ہے
یہ دیکھو ہم کو آپس میں یہاں کس نے لڑایا ہے
خدایا میری دھرتی پہ یہ کیسا امتحاں آیا
اٹھو میرے وطن کے وقت گراں آیا
ہماری خواہشوں خشیوں کا قاتل حکمراں آیا
لتا جاتا ہے تہذیب و تمدن کا اثاثہ بھی
نکالا جا رہا ہے اب عدالت کا جنازہ بھی
صحافت کو دبانے کا ہے اب ان کا ارادہ بھی
یہ کیسا میری دھرتی کا ہے قیصر پاسباں آیا
اٹھو میرے وطن کے باسیو وقت گراں آیا
ہماری خواہشوں خشیوں کا قاتل حکمراں آیا

Rate it:
Views: 794
19 Jul, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets