Add Poetry

تو ہے خاتونِ جنت کی ماں عائشہ

Poet: راحیل علی By: راحیل علی, Multan

تو ہے خاتونِ جنت کی ماں عائشہ
کوئی دنیا میں تجھ سا کہاں عائشہ

تیری پاکیزگی اور تقدیس کا
ہے گواہ خالقِ دو جہاں عائشہ

سورہ نور میں جس کا ہے تذکرہ
ہے اسی نور کی کہکشاں عائشہ

کتنا آقا اور صدیق میں پیارہے
ہے اسی پیار کی داستاں عائشہ

رب نے قرآن میں خود بتایا ہمیں
ہم سبھی مؤمنوں کی ہے ماں عائشہ

Rate it:
Views: 1210
20 Apr, 2022
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets