Add Poetry

تیرا وجود

Poet: Iman Hashmi By: Iman Hashmi, KSA

تیرا وجود میرے دل کو بڑا لبھاتا ہے
تیرا ساتھ میرے ہر کام کو آساں بنا دیتا ہے
تیرا مٹک مٹک کر چلنا میرے دل پر تیر برساتا ہے

تیرا کبھی سیٹی مار کر شرارت سے
جھنجھلا کر مجھے بلانا دیوانہ بنا دیتا ہے

تیری چال پر نظر رہتی ہے میری
ہر آواز پر دھڑکن رک سی جاتی ہے

تیرا اک خاص ردھم میں جھومنا
اور خوشبو کا تیرے وجود سے نکل کر پھیلنا
سب لوگوں کے ہوش اڑا دیتا ہے

تیرا گرمی سے لال ہونا اور کبھی میرا دوسروں
سے بات کرنے پر غصے سے تیرا کالا پیلا ہو جانا
مجھے تجھ سے اور قریب کر دیتا ہے

اے میری جان تیرا پکا کھانا پیٹ کو بھر
کر دل میں تیری خاص جگہ بنا دیتا ہے

ڈر لگتا ہے اردگرد کے لوگ تجھے
مجھ سے چھین نہ لیں کہیں
یہی سوچ کر میرے ککر تجھے چھپانا پڑتا ہے

Rate it:
Views: 786
14 Jun, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets