جشن آمد مصطفیٰ (صلی الله علیہ وسلم ) مرحبا
Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین, karachi جلوہء نور ہےآج سا ری فضا
مر حبا مر حبا آمدے مصطفی
ہوئی فردوس بریں رخ فرش زمیں
جب ہوئی احمد مجتبے کی ضیا
نوری جلوؤں میں ہے آج ہرسو صدا
آمدے مصطفی مرحبا مرحبا
اک مہک سی اٹھی جس طرف بھی چلی
دو جہاں میں مدینے کی باد صبا
وہ غموں سے رہا دور ہر دم سدا
جس پہ آقا نے اپنا کرم کر دیا
جگ مگانے لگے وہ نگر وہ جہاں
جس جگہ جس نےنام ۔ محمد لکھا
وہ جہاں میں کہیں سر جھکا ہی نہیں
جو بھی سر میر ے آقا کے در پہ جھکا
شان عظمت یہی ہے اسم آقا کی
رہتا ہے وہ لبوں پر بعد از خدا
زندگی سنور جائے گی اپنی معین
آپ کے در ے اقدس کا بن کے گدا
More Islamic Poetry






