جہاں میں جس طرف دیکھا تری رحمت نظر آئی
Poet: عبدالغنی By: عبدالغنی, Multanجہاں میں جس طرف دیکھا تری رحمت نظر آئی
تری قدرت کے جلوؤں کی حسین صورت نظر آئی
چمن، برگ و شجر، صحرا و دریا چاند اور تارے
سبھی میں اے مرے مالک تری صنعت نظر آئی
کسی کو تختِ شاہانہ، کسی کو فقرو استِغناء
جسے جو بھی دیا اس میں تری حکمت نظر آئی
More Islamic Poetry






