Add Poetry

خاک مدینہ پسند ہے

Poet: Ibraheem Hassan By: Ibraheem Hassan, Hasilpur(Bahawalpur)

لوگوں کو سیم و زر کا خزینہ پسند ہے
یا رب ہمیں تو خاک مدینہ پسند ہے

باد صبا جو طیبہ سے آئے زہے نصیب
لے جائے جو عرب کو سفینہ پسند ہے

حسان آرزو ہے کہ طیبہ میں جا بسوں
مرنا پسند ہے وہیں جینا پسند ہے

Rate it:
Views: 466
25 Oct, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets