Add Poetry

دست شب، دل تک آگیا اب کے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

دست شب، دل تک آگیا اب کے
لو گیا آخری دیا اب کے

طاق در طاق رقص کرتی ہے
بھیس بدلے ہوئے ہوا اب کے

نگہت گل نے جی ملول کئے
مضمحل ہوگئی فضا اب کے

پا بریدہ ہیں لوگ منزل پر
سر بریدہ ہے حوصلہ اب کے

ہر نظر میں ہیں وحشتیں رقصاں
ہر قدم پر ہے کربلا اب کے

اب تو دھڑکن اختتام پہ ہے
کیا کرے گی تیری وفا اب کے

صف ماتم پہ کیا سخن دانی ؟
جی جلاتی ہے واہ! وا اب کے

Rate it:
Views: 277
28 Jan, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets