دل کا درپن ٹوٹا نکلا
ہر اک چہرہ جھوٹا نکلا
جس سےہم نےرشتہ جوڑا
وہ ہی من کا کھوٹا نکلا
اندر اندر ہنستا ٹوٹا
ریزہ ریزہ بکھرا نکلا
ساجن سنگ جودیکھاہم نے
وہ ہی سپنا جھوٹا نکلا
لاوا جیسے آنکھ میں کوئ
قطرہ قطرہ بہتا نکلا
ایک اکیلا میں ہی جگ میں
سب کو چبھتا کانٹا نکلا
محفل میں لہجےجو بدلے
میں تنہا سا سمٹا نکلا
ڈر گئے بس اک تیز ہوا سے
پھولوں کا دل چھوٹا نکلا