روشن ہے جہاں سارا انؐ کے ہی گھرانے سے

Poet: مظہرؔ اِقبال گوندَل By: MAZHAR IQBAL GONDAL, Karachi

روشن ہے جہاں سارا انؐ کے ہی گھرانے سے
چمکا ہے مقدر بھی انؐ کے ہی زمانے سے

آئے ہیں شہِ والا رحمت کا خزانہ لے
خوشبو ہے مہکتی اب ہر ایک ٹھکانے سے

سرکارؐ کی الفت میں جو اشک بہائے ہیں
ملتی ہے شفا ہم کو ان اشک بہانے سے

معراج کی رفعت کو پایا ہے شہِ دیںؐ نے
خالق نے بلایا ہے خود پاس بلانے سے

دربارِ رسالتؐ میں جو سر کو جھکاتے ہیں
پاتے ہیں وہ عزت بھی ہر ایک زمانے سے

کالی وہ گھٹا چھائی باطل کے اندھیروں پر
حق نورِ مبیں لایا انؐ کے ہی گھرانے سے

مظہرؔ یہ تمنا ہے دربارِ نبیؐ دیکھیں
مل جائے سکوں دل کو طیبہ میں ہی جانے سے

Rate it:
Views: 0
15 Jan, 2026
More Religious Poetry