Add Poetry

رہبر کہوں یا راہزن

Poet: Shama By: Shama Chahdhry, Wales uk

 رہبر کہوں یا راہزن میں حاکمِ وطن کو
ویراں کر دیں خود جو تہذیب کے چمن کو

کیسے محافظ دیس کے کیسے ہیں چارہ گر یہ
اپنی ثقافت سے وراثت سے ہیں بے خبر یہ

ساحل سے کشتی ڈگمگاتی دیکھتے رہے یہ
طوفان جب تھمنے لگا ہر موج سے لڑے یہ

اے دخترِ مشرق حیا زیور رہا تیرا سدا
اغیار کے کیوں نام کر دی تو نے تن کی یہ رِدا

تجھ کو نہیں معلوم کہ معراجِ فن ہے کیا بھلا
اقبال کے اشعار میں پیغامِ زن ہے کیا بھلا

یہ تو سیاست دان دھجیاں دیس کی اُڑا دیں
یہ خود لگا دیں آگ بھی خود ہی اِسے بجھا دیں

Rate it:
Views: 649
18 Aug, 2008
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets