سائے تیری یہ رحمتوں کے ہیں
Poet: By: AB shahzad, Mailsiسائے تیری یہ رحمتوں کے ہیں
سلسلے جو محبتوں کے ہیں
ذکر ہوئے عبادتوں کے ہیں
ماہ رمضاں کی برکتوں کے ہیں
دوست پیارے ابو بکر صدیق
غار کے ساتھی ہجرتوں کے ہیں
عمر عثمان ہیں علی پیارے
سب یہ دیوانے قربتوں کے ہیں
آخری جو دیا نبی خطبہ
ریج قانوں عدالتوں کے ہیں
جس نے دیکھا نبی کو بول اٹھا
سب مزے تو ضیافتوں کے ہیں
کھاتے قسمیں ہیں سب صداقت کی
آپ امیں تو امانتوں کے ہیں
More Islamic Poetry






