سانحہ قندوز کے نام

Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad, Calgary

محفل نور میں بسی تھی
جنت دلہن سی سجی تهی
فرشتے بھی تهے منتظر کهڑے
قندوز سے حفاظ کی سواری چلی تھی
کهڑے تھے بہشت کےدروازے پر حضرت امام حسین رضی تعالٰی عنہ
فرمائش تلاوت شیر خدا(حضرت علی رضی تعالٰی عنہ ) نے کی تھی
ہر اک کی تلاوت تهی دلآویز
دور تک جنت میں دھوم مچی تھی
دستار بندی کی تقریب کی خود محبوب خدا (حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم) نے.
ہر حافظ کے چہرے پر مسکان سجی تھی

Rate it:
Views: 1066
05 Apr, 2018