صبح سویرے کا منظر
ہے دلکش و روح پرور
سبز مخملیں جوڑے پہنے
شاداب شجرہیں تا حد نظر
چڑیاں چہچہآ رہی ہیں
بلبل بھی ہے نغمہ سر
قسم قسم گلوں کی پتیاں
دوش آب پر ہیں سوار
باد نسیم کے جھونکوں سے
گل ہو رہے ہیں سب سرشار
اب بھی نا سمجھیں تو ہیں کم فہم
یہ سب رب کے کمالات کا ہے ظہور