Add Poetry

عشق

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

اے اہلِ محفل بڑی کٹھن ہے سنیں تو گذرگاہِ عشق
گذر سکیں آسانی سے ممکن نہیں شاہ راہِ عشق

اُس کو آزادی کا مژدہ مل گیا ہے دہر میں
جس کو شہِ کونین کی حاصل ہوئی پناہِ عشق

دل اس کا نور آشنا پل بھر لوگو! ہوگیا
اک بار جس پر پڑ گئی رحمت بھری نگاہِ عشق

دل کو لگائیں بس شہِ کون و مکاں کی ذات سے
عشقِ رسولِ پاک ہے بے شک شہنشاہِ عشق

عشق سے تخلیقِ کل ، عشق سے عقل و شعور
عشق سے معراج ہے ، کیسا ہے عزّو جاہِ عشق

منزلیں اُس کے قدم کو بوسہ دیتی ہیں ضرور
جو کہ چلا خلوص سے لاریب! گذرگاہِ عشق

عشق ہے تسکینِ جاں ، عشق ہے رحمت نشاں
قلبِ مُشاہدؔ پر رہے چھایا ہمیشہ ماہِ عشق

Rate it:
Views: 378
31 Oct, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets