لہو سیدوں کا بہا دیکھتا ہوں
Poet: By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USAمیں جب منظر کربلا دیکھتا ہوں
لہو سیدوں کا بہا دیکھتا ہوں
وہ حلقومِ اصغر کی ، بے چینیاں
جو تیروں سے چھلنی ھوا دیکھتا ہوں
وہ قاسم جو سرتا پا ، شکلِ محمدﷺ
انہیں خاک و خوں میں اٹا دیکھتا ہوں
ہیں عباس پیاسے مگر لڑ رہے ہیں
عجب صبر شبیر کا دیکھتا ہوں
گرا جب وہ اسوارِ شانہء احمدﷺ
سواری کو روتا ہوا دیکھتا ہوں
ہوئے نذرِ آتش جو خیام سادات
میں دل گیر آہ و بکا ، دیکھتا ہوں
وہ بوسہ گہِ ، سرورِ ہر دو عالمﷺ
اسی سر کو نیزہ برآ دیکھتا ہوں
ترا دیں بچانے کی کاوش میں مفتی
محمدﷺکا گھر سب لٹا دیکھتا ہوں
More Islamic Poetry






