Add Poetry

مہمان

Poet: روبینہ نازلی By: روبینہ نازلی , islamabad

(شوہر)۔۔
اِس سے پہلے کہ وہ یہاں آئیں
چاہیے ہم کو، ہم وہاں جائیں

کتنی مہنگائی ہے پتہ ہے تمھیں
چلو کھانا ہی تھوڑا کھا آئیں

آج چُھٹّی کا دِن ہے بیگم جی
آؤ چُھٹّی کہیں منا آئیں

(بیگم)۔۔۔
اِتنی گرمی میں ہم کہاں جائیں
کرو آرام ،چین کچھ پائیں

(شوہر)۔۔
کوئی آئے تو کہنا گھر پہ نہیں
وہ گئے ہیں ابھی ابھی تو کہیں

تھوڑی چائے انھیں پِلا دینا
سادہ پانی پہ ہی بھگا دینا

(بیگم)۔۔
چائے پانی میں کر نہیں سکتی
یوں ہی بے موت مر نہیں سکتی

اور بھی کام ہیں جی کرنے کو
ہانڈی چولھے پہ سواد دھرنے کو

(شوہر)۔۔۔ کوئی تالہ ہی ڈال دو در پہ
وہ یہ سمجھیں گے ہم نہیں گھر پہ

(بیگم)۔۔۔ آئیڈیا یہ بہت ہی اچّھا ہے
تالہ ڈھونڈو کہاں پہ رکھا ہے

روبینہ نازلی کی کتاب دریچہ دل سے انتخاب

Rate it:
Views: 382
06 May, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets