Add Poetry

میں تیرا ثنا خواں ہوں مجھے ذوق نظر دے

Poet: N M Rashid By: Shazia Hafeez, Attock

میں تیرا ثنا خواں ہوں مجھے ذوق نظر دے
اک ذہن رسا، قلب تپاں، دیدہ تر دے

تو میرے درودوں کو پذیرائی عطا کر
تو میرے سلاموں کو کبھی رنگ اثر دے

تو قطرہ نیساں کو بنا دیتا ہے موتی
آنکھوں میں جو آنسو ہیں انہیں آب گہر دے

ہم منزل حیات پہ کھڑے سوچ رہے ہیں
اس قافلہ شوق کو اب اذن سفر دے

کچھ شب کے اندھیرے میں بجھائی نہیں دیتا
اے مطلع انوار مجھے نور سحر دے

اک عمر سے سیراب نہیں چشم تماشا
اے سید لولاک میری آنکھ کو بھر دے

Rate it:
Views: 585
24 Aug, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets