نئے سال کی دعا
Text size
دعا ہے میری خدا سے
کہ آپ کی زندگی میں
نئے سال کے ساتھ
ڈھیروں خوشیاں بھی آئیں
اور خوشیاں بھی ایسی خوشیاں
جو دن میں آفتاب کی طرح روشن ہوں
جو شام کو جگنوؤں کی طرح مسکرائیں
جو رات کو ستاروں کی طرح جگمگائیں
خدا آپ کے آشیانے کو
پھولوں کی طرح مہکا دے
آپ کی زندگی کو
جنت کی مثال بنا دے
آپ کے دل سے
ماضی کی سبھی یادوں کو مٹا دے
آمین