کسی کی موت کا جو وقت ہے وہ ٹل نہ پائے گا
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, Indiaکسی کی موت کا جو وقت ہے وہ ٹل نہ پائے گا
جو خالی ہاتھ آیا ہے وہ خالی ہاتھ جائے گا
کسی کی آرزو دنیا میں پوری ہو نہیں سکتی
یہ دنیا کی محبت عقلمندی ہو نہیں سکتی
جو کچھ دنیا میں ہے وہ سب فنا اک دن ہو جائے گا
کسی کی موت کا جو وقت ہے وہ ٹل نہ پائے گا
جو خالی ہاتھ آیا ہے وہ خالی ہاتھ جائے گا
چلے گا آخرت میں وہ ہی سکّہ جو ہو نیکی کا
کبھی نہ چل ہی پائے گا جو سکٔہ ہو بدی ہی کا
جو ہوگا کھوٹا سکٔہ وہ تو بدنامی دٍلائے گا
کسی کی موت کا جو وقت ہے وہ ٹل نہ پائے گا
جو خالی ہاتھ آیا ہے وہ خالی ہاتھ جائے گا
ذرا دیکھو جہاں سے شان والے مٹ گئے کتنے
نہ اُن کا نام باقی ہے نہ پورے ہوسکے سپنے
جو خود عاجز ہو اوروں کے کبھی کیا کام آئے گا
کسی کی موت کا جو وقت ہے وہ ٹل نہ پائے گا
جو خالی ہاتھ آیا ہے وہ خالی ہاتھ جائے گا
رہے گی ذات باقی اک خدا کی اور سب فانی
اُسی سے لو لگانا اس میں ہم سب کی بھلائی بھی
جو توشہ آخرت کا ہوگا وہ ہی رنگ لائے گا