Add Poetry

یارب مجھ کو تو رزق حلال دے

Poet: Faheem Ur Rehman By: Faheem Ur Rehman, Surjani Town, 4B, Karachi

یارب مجھ کو تو رزق حلال دے
سوکھی ہوئی روٹی دے یا شیرمال دے

نیکیوں کی رغبت میرے دل میں تو ڈال دے
گناہوں کی دلدل سے مجھ کو نکال دے

طوفان میں پھنسا ہوں بگڑی ہوئی ہوا ہے
میری کشتی بھنور سے تو مولا نکال دے

جس راستے پہ جاؤں ہر طرف ہیں فتنے
بچنے کی ان سے طاقت رب ذولجلال دے

اک تجھ پر ہی بھروسہ تو ہی ہے سہارا
میں گرنے لگا یارب مجھ کو سنبھال دے

ہر وقت تیرا زکر ہو خیال و زبان پر
ایسی زبان دے مجھ کو ایسا خیال دے

Rate it:
Views: 638
11 Jan, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets