یارب مرے دل میں بھی الفت نبی کی ڈال دے
Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwaliیارب مرے دل میں بھی الفت نبی کی ڈال دے
دنیا کی اور کوئی بھی نہ دولت اور نہ کوئی مال دے
ان کی محبت ہی سے سنور یں گے مرے دونوں جہاں
پسند اُن کو آجائیں ایسے زندگی کے کر مرے اعمال دے
نیکی کروں اور نیکی پھیلاؤں ان کی راہ پہ چل کر سدا
عادتیں مری گناہوں کی آقا کے صدقے سب ٹال دے
لوگ مجھے دیکھیں تو محمد کا دیوانہ سمجھیں
کردار میں اتنی پختگی اور سیرت میں ایسا جمال دے
سیدھی راہ جو دکھائی ہے میرے مصطفی نے مجھے
اسی پہ عمر بھر چلے کاشف ایسا مجھے کمال دے
More Islamic Poetry






