ترکیب: پیاز کاٹ کر سرکہ میں بھگوں کر نکال لیں- انڈے ہاف بوائل کر کے ان کو گول قتلے کی شکل میں کاٹ لیں گوشت کے ٹکڑے دھو کر سرکے میں بھگو دیں اور پسی ہوئی سرخ مرچ٬ نمک٬ لہسن ادرک ملا دیں جب گوشت کو سرکے میں رکھے ہوئے دو گھنٹے گزر جائیں تو فرائی پین میں تیل ڈال کر اسے گرم کرلیں اور گوشت کے ٹکڑے سرکے سے نکال کے تل لیں- گوشت کی بوٹیوں کے چاروں طرف ابلے ہوئے انڈے کے قتلے سجائیں اور ٹماٹر اور پیاز کے لچھے اور ہری مرچ بھی ڈال دیں ٹماٹر کیچپ کے ساتھ مزے دار بوٹی نوش فرمائیں-
|