پاکستان کی روایات اور ثقافت بہت ہی خوبصورت ہے، ملک کے مختلف صوبوں کی اپنی پہچان اور اپنی زبان ہے لیکن یہ ہی انفرادیت ان صوبوں اور یہاں کے رہنے والوں کو ایک دوسرے سے مختلف بناتی ہے۔
پاکستان کا ہی ایک صوبہ بلوچستان ہے جس کے مشہور شہروں میں کوئٹہ، قلات، سبی، خضدار، تربت، چمن اور ژوب شامل ہیں۔ اس صوبے کے رہائشیوں کے کچھ مختلف اور منفرد نام ہیں جن سے باآسانی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس شخص کا تعلق بلوچستان سے ہے یا یہ بلوچی ہے۔