بچوں میں اچھے ناموں کے اثرات بھی ہوتے ہیں ! ایسے نام جن کے معنی بچوں کی شخصیت کو نکھارے

بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے ناموں کا انتخاب والدین کے لیے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، کچھ والدین تو پہلے سے ہی سوچ لیتے ہیں کہ ان کے بچے یا بچی کا نام کیا ہوگا جبکہ بہت سے ماں باپ بچوں کی پیدائش تک کا انتظار کرتے ہیں اور پھر ان کے لیے کسی اچھے معنی والے نام کو منتخب کرتے ہیں۔ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ بچوں کی شخصیت پر ناموں کا گہرا اثر ہوتا ہے، پہلے زمانے میں بہت سے والدین بنا سوچے سمجھے بچے کا نام رکھ دیا کرتے تھے، انہیں ناموں کا مطلب بھی نہیں پتہ ہوتا تھا، بس جو سننے میں اچھا لگا وہ نام رکھ دیا گیا لیکن آج کا دور پہلے زمانے سے کافی حد تک مختلف ہے

عوام میں شعور آچکا ہے کہ کس قسم کے نام بچوں کے رکھنے چاہیئیں تاکہ ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو سکے۔ آج ہم آپ کو بچوں کے کچھ ایسے نام بتانے والے ہیں جو سننے میں بھی اچھے لگتے ہیں اور ان ناموں کا مطلب بھی بہترین ہوتا ہے۔

1: یٰسین/ یاسین  (Yaseen)

یٰسین قرآن پاک کی سورہ مبارک ہے۔ بہت سے والدین نے اپنے بچوں کے لیے اس نام کا انتخاب کیا کیونکہ یہ ''ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا لقب ہے''۔ یہ نام انتہائی مبارک ہے جبکہ سورہ یٰسین کو سب سے افضل کتاب ''قرآن مجید کا دل'' بھی کہا جاتا ہے۔

2: عمارہ (Ammara)

عمارہ عربی زبان کا انتہائی خوبصورت نام ہے، یہ ایک مختصر اور خوبصورت نام ہے، گو کہ یہ کوئی نیا نام نہیں لیکن پھر بھی اس کی انفرادیت قائم ہے۔ نام کے معنی کے اثرات چانکہ شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں لہٰذا اس نام کا مطلب اچھا ہونے کی وجہ سے کئی والدین اپنی بیٹیوں کا رکھنا پسند کرتے ہیں۔ عمارہ کے معنی ہیں ''وقت کی پابند، فرمانبردار، تابعدار''۔

3: شافع  (Shafay)

شافع لڑکوں کا نام ہے جس کا تعلق عربی زبان سے ہے۔ یہ نام مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ پکارنے میں انتہائی اچھا لگتا ہے۔ شافع کے معنی کے حوالے سے بات کی جائے تو اس نام کے مطلب ہیں ''شفاعت''۔ حالیہ دور میں یہ نام کافی سارے والدین نے اپنے بیٹوں کی پیدائش پر رکھا۔

4: وردا (Warda)

لڑکیوں کا وردا نام انتہائی مقبول ہے۔ اس نام کے معنی بھی نام کی طرح مختصر لیکن مکمل ہیں۔ وردا کا مطلب ہے ''سر پرست ، محافظ''۔ ماں باپ اس نام کے مطلب کی وجہ سے یہ اپنی بچیوں کا رکھنا پسند کرتے ہیں۔

5: عظم (Azm)

عظم لڑکوں کا کافی منفرد نام ہے، یہ نام بہت سے لوگوں نے سنا بھی نہیں ہے لیکن اس کے مطلب بہت ہی خوبصورت ہیں۔ عظم عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''بزرگی، بڑائی، شان''۔ بچوں کا یہ نام رکھنے کی سب سے بڑی وجہ اس کا مطلب ہی ہے۔

6: زمل (Zimal)

زمل لڑکیوں کا نام ہے جو کہ پکارنے میں بہت منفرد اور خوبصورت لگتا ہے۔ اس نام کے معنی ہیں ''پردہ''۔ زمل عربی زبان کا مختصر سا نام ہے۔

7: شارق  (Shariq)

شارق لڑکوں کا نام ہے، اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے۔ شارق کا مطلب بھی بہت اچھا ہے جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کے لیے اس نام کا انتخاب کرتے ہیں، شارق کے معنی ہیں ''چمکنے والا، آفتاب''۔

8: امیمہ (Umaima)

امیمہ اردو زبان کا مختصر سا نام ہے، اس نام کے معنی ہیں ''ہدایت دینے والی، رہنمائی كرنے والی، سيدھی راہ دكھانے والی'' جبکہ یہ نام حضور اقدس سرور كائنات حضرت محمد صلی اللہ عليہ وسلم كی سگی پھوپھی كا نام بھی ہے۔ یہ نام پرانا ہے لیکن آج بھی بہت زیادہ رکھا جا رہا ہے۔

9: ابراہیم  (Ebrahim)

عربی زبان کا نام ابراہیم ایک خوبصورت نام ہے۔ یہ نام ایک پیغمبر کا ہے۔ جو والدین یہ نام اپنے بیٹوں کے لیے منتخب کرتے ہیں ان کی شخصیت حضرت ابراہیم علیہ السلام جیسی مضبوط ہوتی ہے۔

10: سیرت (Seerat)

سیرت بھی ایک مختصر اور پیارا نام ہے جو بہت سے والدین اپنی بیٹیوں کا رکھتے ہیں۔ سیرت کے معنی ہیں ''اوصاف، وصف، کردار''.

You May Also Like

Arabic last names are a vital part of the rich cultural heritage of the Arab world. With a history spanning over 1,500 years, Arabic surnames have evolved significantly, reflecting the region's diverse linguistic, cultural, and religious influences. In the United States, many individuals of Arab descent proudly carry these names, serving as a connection to their ancestral roots.

Read More

In the vibrant tapestry of Indian subcontinental culture, names are not just labels, but a reflection of heritage, tradition, and identity. Desi girl names embody the essence of this rich legacy, with a unique blend of meaning, elegance, and cultural significance. Let's embark on a journey to explore the charm of Desi girl names and discover what makes them so captivating.

Read More

Are you a proud parent of Desi heritage looking for the perfect name for your little boy? Do you want a name that reflects your cultural roots and traditions? Look no further! Desi boy names are a treasure trove of rich history, symbolism, and meaning.

Read More

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More
Review & Comment
captcha