جنت کا پھول ۔۔۔۔ لڑکیوں کے ایسے نام جن کہ معنی سن کر ہر کوئی رکھنا چاہے گا

بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے، جب کسی عورت کی پہلی اولاد بیٹی ہو تو اس کا رتبہ بڑھ جاتا ہے۔ تمام والدین اپنی بیٹیوں کے نام اس طرح کے رکھنا چاہتے ہیں جو سننے میں اچھے لگیں اور جن کے معنی بھی شاندار ہوں کیونکہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ نام کے مطلب کے اثرات شخصیت پر براہ راست پڑتے ہیں لہٰذا ماں باپ اپنی بیٹیوں کے لیے کافی سوچ سمجھ کر نام کا انتخاب کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ننھی پریوں کے 10 ایسے نام بتانے والے ہیں جو سننے میں پیارے اور ان کے مطلب بہترین ہیں۔

1: عشال  (Eshaal)

عشال اردو زبان کا نام ہے، آج کل بہت سے والدین یہ نام اپنی بچیوں کا رکھ رہے ہیں کیونکہ یہ سننے میں اچھا لگتا ہے۔ اس نام کو منتخب کرنے کی بنیادی وجہ نام کے معنی ہیں جو کہ ''جنت کا پھول'' ہیں۔

2: نورالہدیٰ  (Noor ul Huda)

نورالہدیٰ ایک انتہائی خوبصورت نام ہے جو بہت سے والدین اپنی ننھی شہزادیوں کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ یہ نام منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ کافی خاص بھی ہے، نورالہدیٰ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''ہدایت کی روشنی''۔

3: حفصہ  (Hafsa)

حفصہ عربی زبان کا مختصر اور پیارا نام ہے۔ اس نام کی خواتین انتہائی مضبوط شخصیت کی مالک ہوتی ہیں۔ حفصہ پرانے زمانے میں جتنا مقبول نام ہوا کرتا تھا، آج بھی یہ اتنا ہی مقبول ترین ہے۔ حفصہ 'حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ کا نام' تھا جس کے معنی ہیں ''شیر کی بیٹی، جمع کرنا، اکٹھا کرنا''۔

4: خدیجہ (Khadija)

خدیجہ انتہائی خوبصورت نام ہے، اس نام کی عورتیں ''ایک مستحکم شخصیت کی مالک'' ہوتی ہیں۔ خدیجہ عربی زبان کا نام ہے جو کہ 'حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ کا نام' تھا۔

5: حائقہ (Haiqa)

حائقہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''اللہ سبحان و تعالیٰ کی عبادت کرنے والی، سچی، صادق''۔ اس نام کا مطلب بہترین ہے جس کی وجہ سے بہت سے والدین اس نام کو اپنی بیٹیوں کے لیے پسند کرتے ہیں۔

6: عائشہ (Ayesha)

عائشہ نام ہر دور میں نیا اور مقبول رہا ہے، عائشہ کے معنی ہیں ''آرام پانے والی، راحت وسكون سے رہنے والی''۔ یہ نام 'حضورِ اکرم سرور كائنات صلی اللہ عليہ وسلم كی زوجہ محترمہ کا نام' تھا۔ یہ نام عربی زبان کا ہے۔

7:  اقصیٰ (Aqsa)

اقصیٰ عربی زبان کا نام ہے۔ یہ ایک 'مسجد کا نام' ہے جس کے معنی ہیں ''انتہا بعید کنارہ، سرا''۔

8: طیبہ (Tayyaba)

طیبہ عربی زبان کا نام ہے، یہ نام مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ پیارا بھی ہے۔ طیبہ کے معنی ہیں ''اقبال مند، خوش، دلکش''۔

9: زینب (Zainab)

زینب بھی کافی مقبول نام ہے جس کا تعلق عربی زبان سے ہے۔ زینب 'نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاجزادی کا نام' تھا جس کا مطلب ہے ''سخاوت کرنے والی، سخی، خوشبودار''۔

10: حبیبہ (Habiba)

حبیبہ نام بھی کافی مختصر اور پیارا ہے۔ یہ عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ''دوست، محبت کرنے والی''

 

You May Also Like

In the vibrant tapestry of Indian subcontinental culture, names are not just labels, but a reflection of heritage, tradition, and identity. Desi girl names embody the essence of this rich legacy, with a unique blend of meaning, elegance, and cultural significance. Let's embark on a journey to explore the charm of Desi girl names and discover what makes them so captivating.

Read More

Are you a proud parent of Desi heritage looking for the perfect name for your little boy? Do you want a name that reflects your cultural roots and traditions? Look no further! Desi boy names are a treasure trove of rich history, symbolism, and meaning.

Read More

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More

In the diverse tapestry of cultures, the significance of a name is profound, and for Muslim parents, the choice of a name for their bundle of joy is a deeply cherished tradition. Long Muslim names, with their rich meanings and historical connections, have gained popularity among parents seeking a name that not only carries a beautiful sound but also encapsulates the essence of Islamic heritage.

Read More
Review & Comment
jpg