زاویار! شیر کے دل والا۔۔۔ پاکستانی شوبز میں آنے والے نئے اداکاروں کے منفرد نام اور ان کے دلچسپ معنی

ماں باپ کو جتنا انتظار بچے کی پیدائش کا ہوتا ہے اتنی ہی بے صبری ان کا نام رکھنے کی ہوتی ہے۔ پیدائش سے کئی عرصہ قبل ہی والدین بچوں کے ناموں کی لسٹ تیار کر لیتے ہیں اور پھر ان میں سے بہترین نام منتخب کرتے ہیں جو پکارنے میں اچھا اور منفرد لگے اور مطلب بھی اچھا ہو۔

 تاہم آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے ناموں کے معنی بتانے والے ہیں جو اچھے ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہیں۔


1: امیر
 امیر گیلانی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا لیکن انہیں پہچان پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ثبات سے ملی جس میں انہوں نے ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ امیر کا مطلب 'سردار، حاکم، مسلم حکمرانوں کا لقب اور سربراہ' کے ہیں۔

2: ابُل حسن
 اداکار ابُل حسن نے سوتیلی مامتا میں علی کا کردار نبھایا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔ نام ابُل حسن کا مطلب ہے 'حسن کے والد' جبکہ یہ نام عربی زبان کا ہے۔

3: عدنان
 عدنان صمد خان یا یوں کہیں کہ بستی ملوک کے گلزار حسین کو کون فراموش کر سکتا ہے؟ جی ہاں! سپر ہٹ ڈرامہ سیریل عہدِ وفا سے اداکاری کے میدان میں آنے والے عدنان نے بہت کم عرصے میں کئی لوگوں کے دل جیتے۔ یہ نام عربی زبان کا ہے جبکہ اس کے معنی ہیں 'جنت میں رہنے والا'۔

4: ہادی
 ہادی بن ارشد نے بھی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل الف سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ہادی اس سے قبل کئی ویب سیریز میں اداکاری کر چکے تھے۔ یہ نام عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں 'راستہ دکھانے والا، مرشد'۔

5: حنبل
 محمد حنبل نے بھی ڈرامہ عہدِ وفا سے ڈیبیو کیا، حنبل کے معنی ہیں 'خالص'۔ حنبل بھی عربی زبان کا نام ہے جو انتہائی منفرد ہے۔

6: عباس
 عباس اشرف اعوان نے ڈرامہ سیریل ثبات سمیت کئی ڈراموں میں معاون کردار ادا کیا۔ عباس نام 'حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا نام' تھا۔

7: زاویار
 زاویار نعمان نے تاحال اداکاری میں تو قدم نہیں رکھا لیکن ماڈلنگ ضرور کر رہے ہیں۔ یہ نام منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا ہے اور معنی میں خوبصورت ہیں۔ زاویار کے معنی ہیں 'بہادر، شیر کے دل جیسے'۔

8: مجتبیٰ
 مجتبیٰ عباس خان نے ڈرامہ تیرا غم اور ہم سے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا۔ مجتبیٰ نام کے معنی ہیں 'چنا ہوا'۔

 

Click here for More : Muslim Boy Names

You May Also Like

In the vibrant tapestry of Indian subcontinental culture, names are not just labels, but a reflection of heritage, tradition, and identity. Desi girl names embody the essence of this rich legacy, with a unique blend of meaning, elegance, and cultural significance. Let's embark on a journey to explore the charm of Desi girl names and discover what makes them so captivating.

Read More

Are you a proud parent of Desi heritage looking for the perfect name for your little boy? Do you want a name that reflects your cultural roots and traditions? Look no further! Desi boy names are a treasure trove of rich history, symbolism, and meaning.

Read More

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More

In the diverse tapestry of cultures, the significance of a name is profound, and for Muslim parents, the choice of a name for their bundle of joy is a deeply cherished tradition. Long Muslim names, with their rich meanings and historical connections, have gained popularity among parents seeking a name that not only carries a beautiful sound but also encapsulates the essence of Islamic heritage.

Read More
Review & Comment
jpg