الله کا نور ۔۔۔ پاکستانی سیلیبریٹیز کے گھر 2020 میں پیدا ہونے والے بچوں کے منفرد نام اور ان کے دلچسپ معنی

اولاد والدین کے لیے الله پاک کی طرف سے وہ تحفہ ہوتی ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماں باپ اپنے بچوں کا اس دنیا میں آنے کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ آئیں اور پھر انہیں اچھا سا نام دیا جائے۔ پیدائش سے قبل ہی کئی کئی ناموں کی لسٹ تیار کی جاتی ہے اور پھر ان میں سے کسی ایسے نام کا انتخاب کیا جاتا ہے جو منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا معنوں والا بھی ہو۔

آج ہم آپ کو پاکستان کی ان مشہور شخصیات کے بچوں کے نام بتانے جا رہے ہیں جن کی پیدائش سال 2020 میں ہوئی۔
 

1: علیہا (Aleeha)

علیہا نامور اداکارہ مومل شیخ کی بیٹی ہیں، جس کی پیدائش حال ہی میں ہوئی۔ علیہا ایک مختصر اور منفرد نام ہے جس کے معنی ہیں 'خوبصورت پھول' ۔ اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے۔ علیہا نام اپنے مطلب کی طرح خود بھی خوبصورت ہے۔

2: زارا نعمان (Zara)

زارا کی پیدائش اداکار نعمان حبیب کے گھر ستمبر میں ہوئی، زارا لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی انتہائی خوبصورت ہیں۔ زارا کا مطلب ہے 'طلوع فجر' یعنی پرسکون اور آرام دہ۔

3: مرحا عمیر (Mirha)

معروف اداکارہ سارہ رضی خان کے گھر بھی حال ہی میں ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے مرحا رکھا۔ اس نام کا تعلق عربی زبان سے ہے جس کے معنی ہیں 'الله کا نور'۔ مرحا ناصرف پکارنے میں خوبصورت نام ہے بلکہ اس کے مطلب بھی بہترین ہیں۔

4: نور بانو (Noor Bano)

نامور میزبان جگن کاظم کے گھر بھی کچھ دن قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ جگن نے اپنی بیٹی کا نام نور رکھا جو کہ انتہائی خوبصورت ہے۔ نور کے معنی ہیں 'روشنی' اور یہ عربی زبان کا نام ہے۔

5: شاہ ویر  چودھری (Shahveer)

اداکارہ صنم چودھری کے گھر کچھ دن قبل ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام شاہ ویر رکھا جس کا مطلب ہے 'بادشاہوں کا بادشاہ'۔ اس نام کا تعلق فارسی زبان سے ہے جبکہ نام بے پناہ خوبصورت ہے۔

6: زویا عامر (Zoya)

پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر کے گھر بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، کرکٹر کے گھر یہ دوسری بیٹی کی پیدائش ہے۔ عامر نے اپنی ننھی پری کا نام زویا رکھا ہے جس کے معنی ہیں 'محبّت، چاہت، زندگی'۔ زویا فارسی زبان کا مختصر سا نام ہے۔
 

7: عنایہ شہزاد (Anaya)

اداکار شہزاد شیخ کے گھر بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اداکار نے عنایہ رکھا۔ عنایہ عربی زبان کا نام ہے جس کا مطلب ہے 'تحفہ، عنایت'۔ یہ نام آج کل کافی مقبول ہے۔

8: فرمان قریشی (Farman)

پاکستان کے مشہور اداکار فیصل قریشی کے گھر بھی اس سال ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام انہوں نے فرمان رکھا۔ فرمان کے معنی ہیں 'حکم'۔ فرمان عربی زبان کا بہت ہی خوبصورت نام ہے۔

You May Also Like

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More

In the diverse tapestry of cultures, the significance of a name is profound, and for Muslim parents, the choice of a name for their bundle of joy is a deeply cherished tradition. Long Muslim names, with their rich meanings and historical connections, have gained popularity among parents seeking a name that not only carries a beautiful sound but also encapsulates the essence of Islamic heritage.

Read More

There is a timeless allure to Arabic names, known for their deep cultural significance and poetic beauty. While tradition holds a special place, modern parents are increasingly drawn to a fusion of the old and the new – seeking names that carry the richness of heritage with a contemporary twist. The appeal lies not only in preserving familial and cultural ties but also in embracing a sense of uniqueness. This blog explores the enchanting world of modern twists on traditional Arabic names, each carrying a beautiful meaning that resonates with both tradition and innovation.

Read More

Choosing a name for a newborn is a significant decision that reflects the cultural and religious identity of the parents. In Southeast Asia, Muslim names hold a special place in the hearts of parents, intertwining rich cultural heritage with deep spiritual significance. The allure of Southeast Asian Muslim names lies not only in their melodious sounds but also in the meaningful messages they convey. These names often carry a connection to history, nature, or virtues, making them a source of pride for families across the region.

Read More
Review & Comment
jpg