قبائلی اضلاع کے انتخابات جمہوریت کی فتح ہے، شوکت یوسفزئی

قبائلی اضلاع کے انتخابات جمہوریت کی فتح ہے، شوکت یوسفزئیپشاور: (21 جولائی 2019) وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے انتخابات جمہوریت کی فتح ہے۔ قبائلی اضلاع میں انتخابات سے نئی تاریخ رقم ہوئی۔ انتخابات کے پورے عمل میں صوبائی حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی۔

خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے قبائلی اضلاع کے انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ تاریخ میں اتنے شفاف اور پرامن انتخابات نہیں دیکھے۔ پرامن انتخابات کا انعقاد پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ماضی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے قبائل نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ محب وطن پاکستانی اور پرامن لوگ ہیں۔ قبائل نے جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دیا اور جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پرانے اور اسٹیٹس کو نظام کے تبدیلی کی مخالفت کرنے والے مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے جو جمہوریت اور نئے نظام کی جیت ہے۔ پولیس نظام کے اندر ضم ہونے والے خاصہ دار اور لیویز فورسز نے بھی مہارت کے ساتھ سارا دن امن وامان کے صورتحال کو یقینی رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے پورے عمل کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.