برے دن گذر گئے، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، مشیر خزانہ

واشنگٹن — پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفظ شیخ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آئندہ برس کے دوران نان ٹیکس کی مد میں دس کھرب روپے کی آمدنی کی توقع رکھتی ہے۔

اتوار کے روز فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین شبر زیدی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے علاوہ دیگر مدوں میں خطیر آمدنی حاصل ہو گی۔

متوقع آمدنی کے ذرائع کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں جاز، ٹیلی نور اور زونگ کے لائسنسوں کی تجدید سے 70 ارب روپے فی کمپنی وصول ہوں گے جو مجموعی طور پر 210 ارب روپے ہوں گے۔ اس کے علاوہ قدرتی گیس کے پلانٹس کی نجکاری سے بھی 300 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کا ریٹ موجودہ سطح پر برقرار رہنے کی صورت میں سٹیٹ بینک کو مذید 400 ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی نان ٹیکس آمدنی 10 کھرب سے تجاوز کرنے کی اُمید ہے اور اس سے حومت نا صرف کچھ قرضے واپس کر پائے گی بلکہ عوامی بہبود کے متعدد منصوبے بھی شروع کیے جا سکیں گے۔

انکم ٹیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ اس سال جولائی اگست میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد 19 لاکھ سے بڑھ کر 25 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں مذید اضافے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2020 تک سرکلر قرضہ مکمل طور پر ختم کر دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کے برے دن گذر گئے ہیں اور اب ملک اقتصادی استحکام کی جانب گامزن ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.