پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

پاکستان کی سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی نےعالمی  ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی  سے کیس جیت لیا ہے۔

 پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے چینی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دے کر فیصلہ پاکستانی ایجنسی کے حق میں دے دیا۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیطرف سے کیے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی تھی جبکہ تنازع زونرجی کمپنی کی3 ذیلی کمپنیوں کیطرف سے 300 میگاواٹ سولر پاور منصوبوں کو چلانے میں تاخیر سے پیدا ہوا۔

زونرجی کی ذیلی  کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے  تھے جبکہ مقررہ وقت پر بجلی فراہم  نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے کیے۔

جس کے بعد جرمانوں کے خلاف  متعلقہ کمپنیاں رواں سال  کے شروع  میں عالمی ثالثی عدالت لندن میں چلی گئیں جبکہ عالمی ثالثی عدالت لندن نےآخری سماعت میں سی پی پی اے کیطرف سے  جرمانوں کو  درست قرار دیا اور عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پر چیز معاہدے کے مطابق لازم قرار دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.