ایران: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

جمعرات کے روز ایران کے مغربی کردستان صوبے میں گیس کے دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  “ثاقز شہر میں رات کے وقت ایک شادی ہال میں گیس کا دھماکہ ہوا تو کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے اور بدقسمتی سے ان میں سے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبہ کردستان کے سقز شہر میں کل رات یہ دلخراش واقعہ اس وقت رونما ہوا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور گیس لیکیج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں شادی کی تقریب میں شریک 11 مہمان جاں بحق اور38 زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت  تشویش ناک ہے ۔

سوڈان میں سیرامکس فیکٹری میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاکہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 5 عورتیں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی  کی اور آگ پر فورا قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل  کردیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.