اے ڈی بی نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے وسط سے پیدا ہونے والی مالی خرابیوں کو استحکام دینے کے لیے قرض جاری کر رہے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی-

پاکستان کی معیشت کےلئےبڑی خوشخبریاے ڈی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی بیس قرض آئی ایم ایف کی سربراہی میں ملٹی ڈونر ریفارم پروگرام کا حصہ ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر فنانسنگ ضرورت اور سست معیشت کی بحالی کے لیے دیا گیا ہے جب کہ 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔

اے ڈی بی نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کواے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے  ہیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زخائر میں 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا  ہے جس سے بینک کے زخائر بڑھ کر 8 ارب 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے  ہیں۔

 کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں ۔

مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ کے زخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرگئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.