ارشد ندیم اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی اتھلیٹ بن گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی کھلاڑی نے ساؤتھ ایشین گیمز میں نئی تاریخ رقم کردی، جولین تھرو کے مقابلوں میں 86 میٹر سے زائد کی تھرو کرکے ارشد نے نہ صرف ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ بنادیا بلکہ اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں ہفتے کو پاکستان کا آغاز اتھلیٹکس میں ارشد ندیم کی تاریخی پرفارمنس سے ہوا۔ ارشد نے چھیاسی اعشاریہ دو نو میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔ اس سے قبل یہ رکارڈ بھارت کے نیرج کمار کے پاس تھا جس نے 2016 میں 83 میٹر کی تھرو کی تھی۔ ارشد نے اپنی پرفارمنس کے دوران پانچ میں سے چار مرتبہ 80 میٹر سے زائد کی تھرو کی۔ 85 میٹر کی کوالیفائنگ سٹینڈرڈ کو پہنچ کر انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔ ارشد ندیم کا کہنا ہے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا خواب پورا ہونا پاکستان اور میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اچھی تیاری کا موقع ملا تو اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل جیت سکتا ہوں ۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد پہلے پاکستانی اتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپکس گیمز کے اتھلیٹکس ایونٹ میں براہ راست کوالیفائی کیا۔ نیٹ نیوز کے مطابق پاکستان اس سے قبل اولمپکس میں وائلڈکارڈ کے ذریعے شرکت کرتا تھا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.