پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز امریکا میں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار

پاکستانی نژاد امریکی صحافی آمنہ نواز کو امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ کے خواہشمندوں کا مباحثہ ماڈریٹ کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا۔آمنہ نواز جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی ہیں جو صدارتی مباحثہ ماڈریٹ کرکے تاریخ رقم کریں گی۔مذکورہ مباحثہ 19 دسمبر کو کیلی فورنیا میں ہوگا۔مباحثہ ماڈریٹ کرنے والے شخص کا کام کسی بھی بحث یا بات چیت میں ایک غیر جانب دار شریک کے طور پر ہوتا ہے۔ مباحثہ ماڈریٹر دیگر شریک افراد کو بات چیت کے دوران مقررہ وقت تک محدود رکھتا ہے اور انہیں بحث کے دوران موضوع سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔علاوہ ازیں مباحثہ ماڑدیٹ کرنے والا شخص بات چیت کی رفتار کو جاری رکھنے کی غرض سے مباحثے کے شرکاءسے ان کے دلائل کو تیار کرنے کے لیے سوال بھی کرتا ہے۔40 سالہ آمنہ نواز امریکی ٹی وی پی بی ایس سے وابستہ ہیں اور وہ پاکستان، افغانستان، شام اور ترکی میں رپورٹنگ کرچکی ہیں۔آمنہ نواز کو سیاست، امورخارجہ، تعلیم، ماحول، کلچر اور اسپورٹس میں رپورٹنگ کاتجربہ ہے۔علاوہ ازیں وہ شمالی وزیرستان کا دورہ کرنیوالی پہلی غیر ملکی صحافی بھی تھیں۔آمنہ نے ملالہ پر حملہ، اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ پر امریکی کارروائی بھی کور کی تھی۔آمنہ نواز ماضی میں سرکاری ٹی وی سے وابستہ صحافی شجاع نواز کی صاحبزادی ہیں جو امریکی ریاست ورجینیا میں پیدا ہوئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.