ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں حساب برابر؟

ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ پاکستان میں آن ڈراموں میں سے مقبولیت کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ ہر نئی قسط میں کوئی نہ کوئی دلچسپ موڑآتا ہے۔ گزشتہ ہفتے دانش کے شیئرز خریدنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد 17 ویں قسط میں سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور موضوع ہاتھ آگیا۔

اس قسط میں شہوار (عدنان صدیقی ) کی بیوی ماہم (سویرا ندیم) کی زبردست انٹری دکھائی گئی۔

شوہر کی بیوفائی کی سن گن پاکرامریکہ سے واپس آنے والی ماہم کی انٹری عین اس وقت ہوئی جب مہوش (عائزہ خان ) شہوار سے نکاح کیلئے تیار بیٹھی تھی۔

دروازے پر دستک کو نکاح کیلئے بلاوا سمجھنے والی مہوش کو اس وقت شاک لگا جب دروازہ کھلتے ہی ماہم نے اسے ایک زوردار تھپڑ رسید کرنے کے بعد کہا ’’میں شہوار کی بیوی ہوں ‘‘۔

ڈرامے میں دکھایا جانے والا یہ دوسراتھپڑ تھاجس پر سوشل میڈیا پردلچسپ میمز اور تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

#MerePassTumHo pic.twitter.com/9YTWANFIdf

— Mahar Naveed مہر نوید (@MaharNaveedpk) December 9, 2019

Most Dangerous Entries in the World! 🔥👌#MerePassTumHo! ❤ pic.twitter.com/RSXA9k4Ten

— Muhammad Shami (@Muhammadshamii1) December 8, 2019

Doesn’t Need Caption 💔😂#MerePassTumHo pic.twitter.com/i1gOJSYx11

— Stùpíd 420 😈 (@StupidLarka420) December 7, 2019

تھپڑ کھانے والی مہوش کا کردار عائزہ خان نے بھی اس پرردعمل دیا ۔ ٹوئٹرپر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ’’کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ ہم جہاں کھڑے ہیں ، بس وہی ٹھیک ہے، پر بیوفا لوگوں سے جب زندگی خفا ہوجاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا۔ میرے پاس سب ہو گا بس ’’تم ‘‘ نہیں ہوں گے۔

Mehwish!!!#slapofthecenturyKabhi kabhi hume lagta ha hum jo karahay ha bus wohi theek ha, par bewafa logo se jab zindage khafa hojati ha tu phir kuch bhe theek nai rehta!Meray pass sab hoga bus “tum” nai hogay.#meraypasstumho pic.twitter.com/Mv9iuDpNNw

— Ayeza Khan (@Ayezakhan_ak) December 7, 2019

اس سے قبل ٹھنڈے مزاج کے حامل دانش (ہمایوں سعید ) کے شہوار (عدنان صدیقی ) کو تھپڑ مارنے نے انٹرنیٹ کو خوب گرمایا تھا جبکہ دانش کی جانب سے گھر بیچ کر 77 لاکھ کے شیئرز خریدنے نے بھی ٹوئٹرصارفین کو دلچسپ میمز بنانے پر مجبور کیا۔

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں خلیل الرحمان قمر نے مادہ پرست عورت و مرد کی بیوفائی کا موضوع اجاگرکیا ہے۔

مصنف کے مطابق یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے ،مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.