حکومتی سینیٹر کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید

اسلام آباد (24نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران کے اجلاس میں حکومتی سینیٹر ہدایت اللہ نے خیبر پختونخوا حکومت کو مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا ۔

صوبائی حکومت کے رویئے پر سینیٹر ہدایت اللہ سمیت دیگر سنیٹرز نے بھی شدید احتجاج کیا۔ سینیٹر ہدایت اللہ ، سینیٹر عطاء الرحمن اور مومن خان آفریدی نے کمیٹی سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔سینیٹر ہدایت اللہ کا کہنا ہے کہ فاٹا سے وعدے کرکے سبز باغ دکھائے گئے۔قبائلی اضلاع کے عوام کو خیبر پختون خوا کے نااہل حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ سابقہ فاٹا کے عوام کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انضمام سے قبل وعدے کئے گئے تھے کہ اربوں روپے ملیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.